اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نامزد کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جہانگیر ترین اور دیگر نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میںہونے والے اجلاس میں کئی اہم امور پر مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر شام 6 بجے وزیراعظم آفس میں ریکارڈ ہوگی جس کے لیے دربار ہال میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جب کہ تقریر کے نکات وزیراعظم تک پہنچا دیے گئے ہیں۔
وزیراعظم کی تقریر رات 8 بجے سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رات 8 بجے پارلیمانی پارٹی کی اجلاس کی صدارت کریں گے اور وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس کل متوقع ہے۔