اسلام آباد:گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ کا استعفیٰ منظورہوگیا جس کے بعد پر چودھری پرویز الٰہی کو قائم مقام گورنر پنجاب مقرر کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کو گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں عام انتخابات ہو چکے ہیں،
کامیاب جماعت کو اپنا گورنر لگانے کا اختیار ہے اس لئے میں اپنی خدمات جاری نہیں رکھا سکتا۔
جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے رفیق رجوانہ کا استعفیٰ منظورکرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو گورنر پنجاب مقرر کردیااور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔