پنجاب حکومت کی متوقع کابینہ کے نام سامنے آنا شروع ہوگئے

لاہور: پنجاب میں تحریک انصاف کے سردار عثمان بزدار کے کامیاب ہونے کے بعد ان کی متوقع کابینہ کے نام بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کی کابینہ میں پی ٹی آئی کی یاسمین راشد ،سبطین خان ،اجمل چیمہ،میاں محمود الرشید ، فیاض الحسن چوہان ،علیم خان اور میاں اسلم اقبال شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی نئی کابینہ میں سردار محسن لغاری اور آصف نکئی ،امیر محمد خان ، راجہ یاسر، حامد یار ہراج کی شمولیت بھی زیر غور ہے ۔