کوئٹہ: نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد کی گئی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی سمیت دیگر اراکین اسمبلی، نگران وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی، چیف سیکریٹری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔