کراچی : وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے امن وامان پر منعقد کیے جانے والے پہلے اجلا س صدارت کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ اور عید کے دوران امن و امان ترجیح ہے۔
اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد اجلاس میں وزیراعلی کو بریفنگ دی گئی گئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ کل 10269 پولیس اہلکار ٹریننگ پرہیں ،1237 پولیس اہلکار آرمی ٹریننگ کورس کررہے ہیں،432 پولیس اہلکار کو پاکستان آرمی سے خصوصی ٹریننگ دی جارہی ہےجبکہ 300 پولیس اہلکار کمانڈو کورس کررہے ہیںتاہم وزیراعلیٰ سندھ نے 30 فیصد پولیس فورس کو ٹریننگ پر رکھنے کی ہدایت کی ۔