وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی 10رکنی نئی کابینہ سے قائم مقام گورنر آغاز سراج درانی نےگورنر ہاوس سندھ میںحلف لے لیا ۔
اطلاعات کے مطابق بیرسٹر مرتضی وہاب اور محمد بخش مہر کو وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر بنایا گیا ہے،جبکہ سعید غنی، سردار شاہ، محبوب الزماں، شہلا رضا، اسماعیل راہو، شبیر بجارانی، ہری رام کشوری لال اور عذرا فضل پیچوہو نئی کابینہ میں وزیربن گے۔
سندھ کی نئی کابینہ میں سردارشاہ کو تعلیم وثقافت ، اسماعیل راہو کو زراعت ، شبیر بجارانی کو معدنیات، مخدوم محبوب زمان کو ریونیو، سعیدغنی کو بلدیات، شہلارضا وزیر ترقی نسواں، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو وزیر صحت ، ہری رام کو جیل خانہ جات اور اقلیتی امور کا وزیر کا قلمدان دیا گیا۔
اس کے علاوہ نئی کابینہ میں ناصر شاہ، سہیل انور سیال اور جام خان شورو جیسے بڑے بڑے ناموں کو آوٹ کردیا گیا ہے۔