حکومت کی غلطیوں پر مخالفت کریں گے،سابق قائد حزب اختلاف

سکھر :پاکستا ن پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت جہاں غلط ہوگی مخالفت کریں گے۔

اپوزیشن کے کچھ مسائل ہیں جو ہم وقت کے سا تھ حل کرلیں گے۔

خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی نمائندگی کی جبکہ ہماری جماعت ڈٹ کر اپوزیشن کرے گی اورشفاف الیکشن کے لئے نئے قوانین بھی بنائیں گے۔