کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق اسپورٹس منسٹر محمدبخش مہر بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں مزار قائد پہنچ گئے۔
اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیرمحمدبخش مہر سندھ کابینہ کا حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد پر حاضری دینےکیلئے جس گاڑی میں سوار ہو کر آئے اس گاڑی پر نہ تو آگے کوئی نمبر پلیٹ لگی تھی اور نہ ہی پیچھے۔
جبکہ محمد بخش مہر کی کروڑوں روپےکی مالیت کی گاڑی کو کسی پولیس اہلکارنےروکنےکی کوشش بھی نہیں کی ۔