اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی نےصدارتی انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن سے مدد مانگ لی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی حمایت میں ووٹ لینے کیلئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر خورشید شاہ نے صدارتی امیدواراعتزازاحسن کی حمایت کے بدلےسینیٹ میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔
ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے، عید سے قبل پیپلز پارٹی کے وفد کی شہباز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔