اسلام آباد: سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہاکہ آج عمران خان نے اپنی تقریر میں آئی ایم ایف سے قرضہ لینےسے انکار کیا لیکن اب دیکھنا ہوگا کہ یہ کس طرح ہوتا ہے۔
انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق بات کرتےہوئے کہاکہ 1998 کے بعد اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان میں پیسہ رکھنا بند کردیا ہے لیکن اوورسیز پاکستانیوں کا عمران خان پر بڑا یقین ہے اس لیے توقع کرنی چاہیے کہ عمران خان کی وجہ سے پیسے پاکستان بھجیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جتنی پاکستان کو ڈالر کی ضرورت ہے ڈیم بنانےاور دیگر مسائل حل کرنے کیلئے شاید اتنے رقم اوورسیز پاکستانیوں کی نہ ہو کیوں کہ ہمیں بہت پیسوں کی ضرورت ہے، اس لیے اب دیکھنا یہ ہوگاکہ وہ کتنے پیسے پاکستان بھیجتے ہیں اور کتنی پیسےمیں رکھتےہیں۔