طورخم:افغانستان کی یوم آزادی کی خوشی میں طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کےسیکورٹی حکام نےملاقات کی اورآپس میں تحائف کا تبادلہ کیا۔
افغانستان کی یوم آزادی کی خوشی میں پاک افغان سرحد طورخم پر دونوں ممالک کے سیکورٹی حکام کی ملاقات ہوئی، ایف سی حکام کی طرف سے جذبہ خیرسگالی کے تحت کرنل عمیر نے افغان حکام کو مٹھائی پیش کی۔ جبکہ افغان وفد کی طرف سے کیپٹن ہدایت اللہ نے ایف سی حکام کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے حکام نے بارڈر سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، تقریب کے دوران افغان عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔