اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اپنی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ سے سرکاری رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل ہوگئے۔
ملٹری سیکریٹری ہاؤس وزیراعظم ہاؤس سے متصل کالونی ہے جس کے مکان نمبر ایک میں وزیراعظم عمران خان رہائش اختیار کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ کے ساتھ صرف اتوار کا روز بنی گالا میں گزارا کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کے بائیسویں وزیر اعظم کی حیثیت سے ہفتہ 18اگست کو حلف اٹھایا ہے۔