اسلام آباد:پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت میں عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پرذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت انسدا د دہشت گردی کی عدالت کے جسٹس یاورعلی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پرپیش کیوں نہیں کیاگیا؟جس پر پرویز مشرف کے وکیل نے موقف اپنایاکہ سابق صدرپرویزمشرف کی جان کوخطرہ ہے، صدرلیول کی سیکیورٹی دی جائے تومشرف پیش ہوجائیں گے۔
عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پرذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سیکریٹری داخلہ ذاتی حیثیت میںعدالت میں پیش ہوکروضاحت دیں۔
اس موقع پر عدالت نے پراسیکیوٹراکرم شیخ کے رویے پراظہاربرہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اکرم شیخ نے کیس چھوڑناتھاتودرخواست کیوں نہیں دی، اکرم شیخ سینئروکیل ہیں انہیں اتنا توعلم ہوناچاہئے تھا اور وزارت داخلہ کولکھاگیاخط عدالت کوکیوں دیاگیا؟
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشرف غداری کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔