اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے کو جدت پسندی سے بدلا جا سکتا ہے۔ ریلوے میں تمام درجات پر کرپشن کو ختم کیا جائے گا، ریلوے کو بہترین وزارت بنانا ہے۔
وزیرریلوے پرویزرشید نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لئے کھولنا چاہئے، ریلوے کا کوئی انجن رکنا نہیں چاہیے، مال گاڑی کو بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے، ریلوے کو جدت پسندی سے بدلا جاسکتا ہے جب کہ سْبک رفتارفریٹ ٹرینیں چلانا اولین ترجیحات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے میں تمام درجات پر کرپشن کو ختم کیا جائے گا، ریلوے کو بہترین وزارت بنانا ہے۔
وزیرریلوے نے کہا کہ ریلوے کا خسارہ اربوں روپے ہے جسے کم کرنا اولین ترجیح ہے جب کہ ریلوے کو بہترین وزارت بھی بنانا ہے اور اس کے لیے آرام مجھ پر حرام ہوگا، غریبوں کو اے سی کی سہولت دینے کے لیے کام کروں گا۔