کراچی کی بینکنگ کورٹ نے ملزمان حسین لوائی اورطہٰ رضا کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کر دی۔
منی لانڈرنگ کیس کی کراچی کی بینکنگ کورٹ میں سماعت ہوئی۔
دوران سماعت حسین لوائی اورطہٰ رضا کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اس لیے اس دوران ان کی ضمانت نہیں دے سکتے۔
واضح رہےکہ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر 6 ملزمان نے عدالتوں سے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے۔