اسلام آباد: مرزا شہزاد اکبر کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے احتساب مقررکردیا ہے اوراس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مرزا شہزاد اکبرکا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں کامیابی کے بعد خود سے احتساب شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اورگزشتہ روز بھی قوم سے پہلے خطاب میں انہوں نے ملک میں اس حوالے سے اصلاحات نافذ کرنے کے بارے میں کہا تھا۔
وزیراعظم نے اب اپنے اعلان کو عملی جامہ پہنانے اوراحتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لئے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی مقرر کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سابق اسپیشل نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں اورانہیں احتساب عدالتوں کے معاملات پر بھی دسترس حاصل ہے۔