راولپنڈی: ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں قید حنیف عباسی دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیے گئے۔
اڈیالہ جیل حکام کے مطابق حنیف عباسی کو دل کی تکلیف ہوئی ہے اور انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کےرہنماحنیف عباسی کو جیل میں پولن الرجی کا اٹیک ہوا تھا اور گلے میں ٹانسلز ہونے کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف تھی تاہم انہیں جیل میں ہی ڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم کی تھی۔