پشاور : گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا استعفیٰ منظور ہوگیا، صدر مملکت ممنون حسین نے اقبال ظفر جھگڑا کا استعفیٰ منظور کرلیاہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا نے مستعفی ہونے کے لیے مرکزی قیادت سے رابطہ کیا تھا اورمشاورت کے بعد انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کو استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔