کراچی کے اسپتال این آئی سی وی ڈی میں زیرعلاج انورمجید سے اتوار کو سابق صدرآصف علی زرداری سمیت اعلیٰ شخصیات نے ملاقات کی تھی۔
اس سے قبل بھی ایف آئی اے کے دفتر میں انور مجید اوران کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کی ملاقات پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اوردیگر اعلیٰ سیاسی شخصیات سے کرائی گئی تھی۔
ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے بشیرمیمن نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انورمجید اورآصف زرداری کی ملاقات کرانے والے دونوں افسران کا تبادلہ کردیا ہے، ایف آئی اے کے مطابق انسپکٹررحمت اللہ ڈومکی کا تبادلہ گلگت اورسب انسپکٹرحبیب الرحمان کوتافتان بارڈرپربھیجا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدرآصف زرداری کے قریبی ساتھی اوراومنی گروپ کے سربراہ انورمجید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کی تحویل میں ہیں، ان پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس ہے، جبکہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپوربھی کیس میں نامزد ملزم ہیں۔