اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں امور چلانے کے قواعد و ضوابط کے مطابق شہباز شریف کواپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا ہےجبکہ بطور قائد حزب اختلاف تعیناتی کا اطلاق 20 اگست 2018 سے ہو گا۔خیال رہے کہ 17 اگست کو اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عمران خان کو قائد ایوان منتخب کیا گیا تھا۔