امریکا نے خطے میں بھارت کو اپنا اتحادی منتخب کرلیاہے،حناربانی کھر

اسلام آباد :سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ امریکہ نے خطے میں اپنے اتحاد ی کو منتخب کرلیاہے اور وہ بھارت ہے ۔

حنا ربانی کھر نے کہاکہ ہم اگر پاکستان میں یہ سمجھیں کہ ہم 80کی دہائی میں بیٹھے ہیں تو یہ غلط ہوگا، انہوں نے کہاکہ ہمیں دنیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات بہتررکھنا چاہئے لیکن یہ فیصلہ کرلینا چاہئے کہ کس کے ساتھ تعلقات بہترین رکھنے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہناتھاکہ افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات ہونا پاکستان کی ضرورت ہے ۔

کئی ایسی چیزیں ہیںجو بطور اپوزیشن لیڈر اچھی لگتی ہیں۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں نیٹو سپلائی بند کی تھی کیونکہ انہوں نے ہمارے 24جوانوں کو شہید کیا تھا ۔