اسلام آباد: وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نےگستاخانہ مقابلوں کے انعقاد کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہےکہ ہالینڈ حکومت کے فیصلے سے دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، یہ فعل یورپ میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،
کنونشن کاآرٹیکل 10 اظہاررائے کی آزادی دیتے ہوئے ہرشخص کواظہاررائے کاحق دیتا ہے،یہ اقدام یورپی کنونشن برائے تحفظ انسانی حقوق وبنیادی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان آزادیوں کی فراہمی کیساتھ فرائض ،ذمےداریوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے،ہالینڈ کے علاوہ دیگر یورپی ممالک بھی اس یورپی کنونشن کے توثیق کنندہ ہیں۔