اسلام آباد :تحریک انصاف کے ناراض رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ جو لوگ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی نشاندہی کریں گے انہیں 25فیصد انعام دیا جائے گا ،اب مجھے لگ رہا ہے میں ارب پتی بن جاؤں گا جب فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرے حق میں آئے گا ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ”ویزل بلو“کا قانون لے کر آرہے ہیں جس کے تحت سرکاری اداروں میں کو ئی بھی شخص کرپشن کی نشاندہی کرے گا تو اسے 25فیصد انعام دیا جائے گا ۔تحریک انصاف کے ناراض رہنما اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کی بیرون ملک فنڈنگ کے حوالے سے عدالت میں درخواست دی تھی جس پر فیصلہ محفوظ ہے ۔