اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن صفدرکی طبیعت دوبارہ خراب

August 21, 2018 · قومی
کسی شخص کو بھی مزارقائد کے اندر سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں۔فائل فوٹو

راولپنڈی :اڈیالہ جیل میں قید مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر)صفدرکی دوبارہ طبیعت دو بارہ خراب ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ کیس میں سزا یافتہ اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن (ر) صفدر کی اچانک رات گئے طبیعت بگڑ گئی ، جس کے باعث انہیں جیل میں موجو د ڈاکٹر ز کی جانب سے ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔

 

تاہم محمد صفدرکو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیاگیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔