لاہور:صدر مسلم لیگ( ن) محمد شہباز شریف نے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں آج پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے ، ان کے علاوہ اجلاس میں مہتاب عباسی، امیر مقام، قادر بلوچ ، سعد رفیق ، رانا تنویر، خرم دستگیر اور ایاز صادق بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غور کیا جائے گا ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں صدارتی انتخابات سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔