بلوچستان حکومت نے عید الضحیٰ کے تیسرے دن کی وجہ سے 24 اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 24 اگست کو بھی عام تعطیل ہوگی، یہ تعطیل عید الضحیٰ کے تیسرے دن کی وجہ سے دی گئی ہے۔ اس روز بھی صوبے کے ماتحت محکمے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 21 سے 23 اگست تک عید الضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔