راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ قوم اور مسلح افواج نے بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کرکےدہشت گردی کو شکست دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے ملکر لڑنا ہوگا۔
پاکستان گزشتہ 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے ناسور کا شکار رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جانیں دینے والے شہدا کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہم ملک کو اندھیروں میں جھونکنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف لڑیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرپا امن اور سلامتی کے لیے تمام قوتوں کی حمایت کرتا ہے۔
COAS pays tribute to victims of terrorism on ‘International Day of Remembrance of and Tribute to the Victims of Terrorism’. “We strongly condemn terrorism in all its manifestations and extend full support to all the forces of order and peace to bring enduring peace”, COAS. pic.twitter.com/ma1vcydmwS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 21, 2018