لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نےنئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ نئے پاکستان کا آغاز انتقامی سیاست سے ہوا ہے،جبکہ نوازشریف ،مریم نواز انتقام کے قیدی جبکہ حنیف عباسی ضمیر اور انتقام دونوں کے قیدی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فارورڈ بلاک بنایا گیا تو اسمبلیاں نہیں چلنے دیں گے،
انہوں نے کہاکہ صدارتی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار لایا جائے یا متحدہ اپوزیشن سے، اختیار پارٹی قیادت کو دیدیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ صدارتی امیدوار کا فیصلہ کرنے کےلیے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس عید کےبعد ہوگا ،
انہوں نے مزیدکہاکہ اگر اپوزیشن اتحاد کرلے تو حکومتی صدارتی امیدوار کو شکست دی جاسکتی ہے ۔