کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتخابات میں سندھ میں پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے مخالفین کے منہ بند کردیئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے پچھلے دور حکومت میں سندھ میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پی پی پی کوایک بار پھرمنتخب کیا،جو کہتے تھے کہ پی پی پی کمزور یا ختم ہوگئی ہے وہ اب شرمندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی کام کرانے کے لیے پرعزم ہے اوران کی ترجیح تعلیم و صحت کے شعبوں کی بہتری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ عیدالاضحیٰ کے فوری بعد ان مسائل کے حل کے لیے کوششیں شروع کردیں گے اور عوام بھی سندھ میں حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے۔