کراچی:وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا کہ پی آئی اے، اسٹیل ملز میں سے کسی کو نہیں نکالا جائے گا، وزیر اعظم ہاس کاعملہ بھی بیروزگار نہیں ہو گا۔
چارج سنبھالنے کے بعد وزارت خزانہ کے کراچی دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بیرون ممالک میں پاکستانیوں کی کتنی جائیداد کے بارے مکمل معلومات نہیں جبکہ صرف دبئی میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستانیوں کی ہے۔
منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ کابینہ سے منظوری کے بعد اوورسیز پاکستانی کے لئے بانڈز اور سکوک جاری کیے جائیں گے۔