چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چین کا 5روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے، وہ 15اگست کی رات پارلیمانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے چین روانہ ہوئے تھے۔
پارلیمانی وفد میں پاکستان کے مختلف علاقوں اور سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرنے والے شامل سینیٹرز تھے جن میں نزہت صادق، ستارہ ایاز، محمد اکرم، دلاور خان کودہ بابر، بیرسٹر محمد علی سیف، مرزا محمد آفریدی اور سیکریٹری سینیٹ امجد پرویز ملک شامل تھے۔
انہوںنے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے اور گوادر ترقی کے لیے مشترکا کوششیں کرنے کی بھی دعوت دی۔
پارلیمانی وفد کے اس دورے کے دوران چینی قیادت نے چیئرمین سینیٹ کی نوجوان قیادت اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مربوط اور مستحکم بنانے کے عزم کو سراہا۔