لاہور:پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سادگی اور بچت کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اجلاس میں شرکا ءکی صرف چائے، بسکٹ اور پانی سے تواضع کی۔
وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سادگی اور بچت مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر ِصدارت عید کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعظم کی سادگی اور بچت کی روایت برقراررکھی گئی اور شرکاء کی صرف چائے، بسکٹ اور پانی سے تواضع کی گئی۔