کراچی: تحریک انصاف کے نامزد صدارتی ا میدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صدر مملکت منتخب ہو گیا تو پارٹی رکنیت چھوڑ دوں گا ،کراچی والوں کی امیدوں پر پورا اتروں گا ، آئین اور قانون کے مطابق جو بہتری لا سکا وہ لاؤں گا ، پارلیمنٹ میں خفیہ رائے شماری ختم ہونا چاہیے ، حکومت خفیہ رائے شماری کے حوالے سے کام کرے گی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ منتخب ہو کر پانی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا ،ملک کو صحت کے مسائل کا بھی سامنا ہے ، جووعدے کیے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا ،عوام کو نئے پاکستان سے امیدیں وابستہ ہیں،آئین اورقانون کے مطابق جو بہتری لا سکا وہ لاؤں گا ،پارلیمنٹ میں خفیہ رائے شماری کا عمل ختم ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ خفیہ رائے شماری سے شکوک و شہبات جنم لیتے ہیں ،پی ٹی آئی حکومت خفیہ رائے شماری کے حوالے سے کام کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت منتخب ہو گیا تو پارٹی رکنیت چھوڑ دوں گا اور مجھے یقین ہے کہ کراچی والوں کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔