مردان میں قربانی کے معاملے پرگولیاں چل گئیں،5افراد جاں بحق،6زخمی

فائرنگ کا واقعہ مردان کے علاقے طورو میں پیش آیا،پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی

               
August 22, 2018 · اہم خبریں, قومی

مردان کے علاقے ڈھکی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ، جب کہ6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ طورو کے علاقے میں پیش آیا، جہاں قربانی میں تکرار پر مخالفین نے ایک دوسرے پر گولیاں برسا دیں، جس سے 5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جبکہ 6افراد زخمی ہوئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔