گجرات میں نمازعید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورمریم نواز کے معاملات عدالتوں میں ہیں، پنجاب کے اکثر علاقوں میں (ن) لیگ جیتی ہے، ان کا سارا ٹبر تو جیت گیا ہے تو پھر مسلم لیگ (ن) کس بات کا احتجاج کرنے جارہی ہے۔ وزارت عظمیٰ کے لیے باپ اور وزارت اعلیٰ کے لیے بیٹے کا امیدوار بننا مسلم لیگ (ن) کے لئے بہت بڑا المیہ ہے۔
اس موقع پرمسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک کو بہتری کی طرف لانے کے لیے سب کو دل وجان سے کوشش کرنا ہوگی، عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد اقتدار میں آئے ہیں، ہمیں ان کا بھرپورساتھ دینا ہوگا،عمران خان وہ وزیراعظم ہیں جو ووٹ کی طاقت سے آئے ہیں، اس سے قبل جتنے بھی وزیر اعظم تھے انہیں لایا گیا تھا۔