اگرفضل الرحمن نے دھرنادیاتو اس باردھرلیے جائیں گے۔فائل فوٹو
اگرفضل الرحمن نے دھرنادیاتو اس باردھرلیے جائیں گے۔فائل فوٹو

شیخ رشیدپرمعمر خاتون اورنجی ٹی وی کے کیمرہ مین سے ناروا سلوک کاالزام

نئے وزیرریلوے شیخ رشید پرملاقات کی کوشش کرنے والی ایک معمرخاتون سے ناروا سلوک کرنے اوراس واقعے کو کیمرے میں عکس بند کرنے والے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کا موبائل فون توڑنے کا الزمام عائد کیا گیا ہے۔ تاہم شیخ رشید نے ایسے کسی واقعے سے انکار کیا ہے۔

یہ واقعہ منگل کو پیش آیا۔ نجی ٹی وی کے کیمرہ مین عاقب نے اس واقعے کی تفصیلات بتائی ہیں۔ کیمرہ مین عاقب کے مطابق وہ اوراس کا ساتھی رپورٹر عید کے ایک پروگرام کی ریکارڈنگ کیلئے لال حولی گئے تھے۔

اس دوران وہاں ایک معمرخاتون شیخ رشید سے ملنے اورمالی امداد کیلئے وہاں آئی تو لال حویلی کے گارڈز نے انھیں اندرجانے سے روک دیا ۔ لال حولی میں داخلے اورشیخ رسید سے ملاقات سے روکنے پر معمرخاتون رونا شروع کردیا ۔ اس دوران شور شرابا سن کرشیخ رشید لال حولی سے باہرآئے اور خاتون کو وہاں سے باہرنکال دیا۔

اس کے بعد وزیرریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے کیمرہ میں عاقب کا موبائل فون چھین کر اسے زمین پر دے مارا جو اس وقعے کی فوٹیج بنا رہا تھا ۔

دوسری جانب وزیرریلوے شیخ رشید نے خاتوں سے ناروا سلوک کرنے اورنجی ٹی وی کے کیمرہ مین کا موبئل فون توڑنے کے الزمات کو مسترد کردیا ہے اورایسے کسی واقعے سے انکار کیا ہے۔