بیجنگ: چین نے پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت باہمی اعتماد بڑھا کراختلافات کا حل نکالیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے جانب سے تعلقات میں بہتری کے لئے سامنے آنے والے بیانات خوش کن ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی اوربھارتی رہنماؤں کی جانب سے تعلقات بہتر کرنے کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، چین دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کیلئے کردارادا کرنے کیلئے تیارہے۔
چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ بحیثیت پڑوسی چین دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اورباہمی اعتماد بڑھا کراختلافات کا حل نکالنے کی حمایت کرتا ہے اور چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔