اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وزارت کیڈ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،
اطلاعات کے مطابق وزارت کیڈکے معاملات آئی سی ٹی،سی ڈی اے،وزیرپارلیمانی اموردیکھیں گےجبکہ بابراعوان اسلام آبادکے سکولزاسپتالوں اورسی ڈی اے کے معاملات دیکھیں گے،
عید کے بعد جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پی ٹی وی پرسیاسی سنسر شپ ختم کردی گئی ،فیصلہ عمران خان کے ویڑن کے مطابق ہے، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں ادارتی آزادی کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں،3 ماہ میں محکمہ اطلاعات میں واضح تبدیلیاں نظر آئیں گی۔