اسلام آباد: شہبازشریف اور اہلخانہ کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی خصوصی اجازت دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہل خانہ کے ہمراہ سابق وزریاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔
شریف فیملی کو اجازت سے متعلق دوپہر میں آگاہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو سزا سنائی تھی۔