سلیم صافی نے اپنے دعوے کے حق میں شواہد پیش کردیئے

 

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے جانے کے انکشاف پر سینئر صحافی سلیم صافی کو سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کارکنان نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مختلف طرح کے من گھڑت بیانات شیئرکرکے ان کا مذاق اڑانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اپنےدعوے کے حق میں دستاویزات پیش کردیں ۔

سلیم صافی نے ٹوئٹر پر نواز شریف کے ایک چیک اور اخراجات کی تفصیلات کی کاپی شیئر کرتے ہوئے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ جن لوگوں نے بدتہذیبی رشتوں کے تقدس سے نابلد لیڈر سے سیکھی ہے یا جن کے ماں باپ نے ان کے لیڈر کی طرح گالم گلوچ کی تربیت کی ہے وہ اب بھی باز نہیں آئیں گے لیکن جس بنیاد پر میں نے نئے وزیراعظم کی بریفنگ میں نواز شریف کے ذاتی اخراجات کی بات کی تھی ، اس کے دستاویزی ثبوت حاظر ہیں۔