کراچی :قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی 32ویں عید امریکی حراست میں گز رے گی۔ عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اہلیان اسلام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ قربانی کے مبارک ایام میں علمائے کرام اور عوام ڈاکٹر عافیہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
ایک بیان میںڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی جرم بے گناہی کی پاداش میں مجموعی طور پر یہ 32ویں عید امریکی حراست میں گزرے گی۔ دنیا بھر میں قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے رابطہ و ملاقات کرنے کی اجازت حاصل ہوتی ہے مگر عافیہ کو گزشتہ ڈھائی سال سے اس سہولت سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ والدہ اوربچے عافیہ سے ٹیلی فون پر بات کرنا چاہتے ہیں۔نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے عافیہ کی وطن واپسی کا وعدہ اپنے انتخابی منشور میں کیا ہے ، اہلخانہ امید کرتے ہیں عافیہ اگلی عید اپنے وطن میں منائے گی۔