لال بیگ سےپریشان خاتون کالال بیگ کاسٹیوم پہن کراحتجاج

امریکی ریاست ٹیکساس میں کی ایک خاتون نے بلدیاتی اداروں کی نااہلی کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج کیا اور خود ہی لال بیگ بن گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی ٹیکساس کی خاتون مولینانے حکومتی نااہلی کو اجاگر کرنے کے لیے متعدد بار شکایات درج کیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی تو انہوں نے انوکھے طرز کا احتجاج کیا تاکہ مسئلہ حل ہوجائے۔
ٹیکساس میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا تو مذکورہ خاتون وہاں لال بیگ کا کاسٹیوم زیب تن کر کے پہنچ گئیں اور شدید احتجاج کیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں نے کچھ روز قبل باغیچے میں پودا لگایا تو اُس کی وجہ سے میرے گھر میں مچھر، لال بیگ اور دیگر کیڑے مکوڑے آنے لگے‘۔
امریکی خاتون شہری کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت کو متعدد بار شکایات درج کروائیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی، اگر میرے مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو احتجاجاً گھر کے باہر یہی لباس پہن کر بیٹھی رہوں گی۔
کونسل کے سربراہ نے خاتون کو مسئلہ حل کرنے کی تسلی دیتے ہوئے متعلقہ محکمےکو شکایت دور کرنے کی ہدایت کی۔