وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا جب ریلوے چھوڑوں تومیرا منہ بھی کالا ہو۔
راولپنڈی اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کے کہا کہ کسی کو نہیں ہٹائیں گے پہلے موقع دیں گے، پہلا ایجنڈا پشاور سے لاہور ڈبل ٹریک بنانا ہے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ نیب کی حمایت کریں گے، نیب زدہ لوگوں کو نیب کے حوالے کریں گے،ہمارے دور میں سنگل ٹینڈر نہیں ہو گا،سب ہمارا احتساب کریں۔
وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ میں نہیں چاہتا جب ریلوے چھوڑوں تومیرا منہ بھی کالا ہو۔8 اسٹیشنز پر ریل پلازا بنایا جائے گا، ہم ریلوے کی پٹڑی کرایے پر دینے کے لیے تیار ہیں اس کے علاوہ بیرون ملک پاکستانیوں نے بلٹ ٹرین کی پیشکش بھی کی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم سے عہد کیا ہے 18 گھنٹے کام کروں گاہم 31 ریلوے اسٹیشن اپ گریڈ کریں گے۔