ایفی ڈرین کیس میں قیدلیگی رہنما حنیف عباسی کی طبیعت بگڑ گئی

راولپندی: ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے لیگی رہنما حنیف عباسی کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں کرونری کیئر یونٹ (سی سی یو) منتقل کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق حنیف عباسی 5 روز سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی جس کےوی آئی پی وارڈ کو ہی سب جیل قرار دے دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو اسٹنٹ ڈالا گیا تھا اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا چیک اپ کر رہی ہے۔