کراچی سپر اسٹور میں لگی آگ بجھادی گئی، کولنگ کا عمل جاری

کراچی: شاہراہ فیصل پر واقع عوامی مرکز کے قریب سپر اسٹور میں لگی آگ بھجا دی گئی ،آگ بجھانے میںپاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز سمیت 6 فائر ٹینڈرزمصروف رہے جبکہ اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق آگ بجھانے کے لیے سپر اسٹور کی ایک جانب کی دیوار توڑی گئی اور دھوئیں کے باعث ریسکیو کی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
آگ کی شدت کے باعث صفورہ اور نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہ ہوسکا تاہم آتشزدگی کے باعث بیسمنٹ کو شدید نقصان پہنچا اور وہاں رکھا گیا سامان جل کر خاک ہوگیا۔