اسلام آباد:آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں نیب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کوعید کی چھٹیوں کے بعد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نیب نے پرویز الہیٰ کو پہلے بھی طلب کیا تھا تاہم وہ اسپیکر کے الیکشن کے باعث پیش نہ ہوئے سکے تھے جس کے بعد اب نیب نے انہیں پھر طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے چوہدری شجاعت حسین نے نیب میں پیش ہو کر ریکارڈ فراہم کیا تھا۔
یاد رہے کہ نیب میں چوہدری برادران کے اثاثہ جات کے حوالے سے تحقیقات ہورہی ہیں اور ان کے اثاثہ جات موجودہ ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔