اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کو بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش کردی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو ریاست کیرالہ میں سیلاب متاثرین کے لئے پاکستان کی جانب سے مدد کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کیرالہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے دعا گو ہیں جبکہ حکومت پاکستان کیرالہ میں سیلاب متاثرین کی کسی بھی قسم کی انسانی مدد کیلئے تیار ہے ۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالہ میں بارشوں کے بعد بد ترین سیلاب نے تباہی مچا دی ہے،اب تک کی اطلاعات کے مطابق سیلاب سے 400 کے قریب افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔