واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے وزیر اعظم عمران خان کوٹیلی فون کرکےعہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے اورعمران خان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جب کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں اور افغان امن مذاکرات کے موضوع پر بھی بات کی۔
ہیدر نورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نےپاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔