لاہور: گورنر پنجاب کے لیے نامزد تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور 28 اگست کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔
چوہدری محمد سرور کی اہلیہ پروین سرور کا کہنا ہے کہ نامزد گورنر پنجاب 27 اگست کو سینیٹر شپ سے استعفا دے دیں گے جس کے اگلے روز وہ اپنے عہدہ کا حلف لیں گے۔
اہلیہ پروین سرور کے مطابق چوہدری سرور چاہتے ہیں کہ گورنر ہاؤس عوامی فلاح کے لیے استعمال ہو اس لیے وہ اپنے دفتر کے لیے پرائیوٹ جگہ کی تلاش میں ہیں۔
یاد رہے کہ چوہدری سرور اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز ہوچکے ہیں اور پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دیا اور پارٹی کو بھی خیرباد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔