کراچی:میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کھال والا معاملہ ختم ہوگیا اب تو اپنی کھال بچارہے ہیں۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وسیم اختر مصطفیٰ کمال پر طنز کرنا بھی نہیں بھولے اور کہا کہ وہ جو چھٹیاں منانے دبئی گئے تھے ان کی قربانی ہوگئی ہے ۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے سیاسی حریف کہہ رہے ہیں اگلہ میئر ان کا ہوگا؟
انہوں نے جوابا ً کہا کہ ان کا تو اپنا میئر اور اپنا وزیراعلیٰ آرہا تھا ۔لگتا ہے ان کی قربانی ہوگئی ہے،جو جیسا کرتا ہے ،اس کے ساتھ ویسا ہی ہوتا ہے ۔